01 Mar 2026
(لاہور نیوز) چوہنگ کے علاقے میں دو ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔
واقعہ کے مطابق انعام الحق اپنے گودام میں موجود تھا کہ دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو گودام میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اس کا موبائل فون اور 90 ہزار روپے نقدی چھین لیے۔
چوہنگ پولیس نے انعام الحق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
