اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منچلوں کی شہر کی سڑکوں پر ون ویلنگ ، پولیس غائب

01 Mar 2026
01 Mar 2026

(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں ایک بار پھر منچلوں نے سڑکوں کو خطرناک کرتبوں کا ٹریک بنا دیا ،اس دوران پولیس اہلکار منظر سے غائب دکھائی دیے۔

فیروز پور روڈ پر ماڈل ٹاؤن کورٹ سے مزنگ کے علاقے تک ون ویلرز دندناتے پھرتے رہے۔ اسی طرح شمع قبرستان کے دونوں اطراف بھی جان لیوا کھیل جاری رہا۔

اچھرہ میں تھانے کے سامنے گزشتہ اتوار کی طرح اس بار بھی ون ویلنگ ہوتی رہی۔ اچھرہ پولیس نے گولڈ مارکیٹ کے سامنے بیرئیر تو لگا دیا، مگر موقع پر کوئی اہلکار موجود نہ تھا۔

شام 6 بجے سے 7 بجے تک منچلے کھلے عام ون ویلنگ اور لیٹ کر موٹر سائیکل چلانے جیسے خطرناک کرتب کرتے رہے۔ نصیر آباد کے علاقے میں بھی یہی صورتحال دیکھنے میں آئی، مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کوئی اہلکار دکھائی نہ دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے