اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.79 قیمت فروخت : 40.86
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.35 قیمت فروخت : 279.85
  • یورو قیمت خرید: 329.86 قیمت فروخت : 330.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.03 قیمت فروخت : 377.70
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.90 قیمت فروخت : 199.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.52 قیمت فروخت : 74.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 547600 دس گرام : 469500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 501963 دس گرام : 430372
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9769 دس گرام : 8384
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سٹی ڈویژن پولیس کا سرچ آپریشن، مشکوک افراد کے شناختی کارڈز کی چیکنگ

27 Feb 2026
27 Feb 2026

(لاہور نیوز) ماہِ صیام میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم پر قابو پانے کیلئے سٹی ڈویژن پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق آپریشن ایس پی سٹی بلال احمد کی زیر نگرانی انجام دیا گیا، آپریشن بادامی باغ، نولکھا، شاہدرہ، شاد باغ، مصری شاہ اور سبزی منڈی کے اطراف میں کیا گیا جہاں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ دیگر سکیورٹی فورسز  نے بھی حصہ لیا۔

ترجمان کے مطابق دورانِ آپریشن گھروں، ہوٹلوں اور دکانوں کی تلاشی لی گئی جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی جانچ پڑتال کی گئی، ایس پی سٹی بلال احمد  نے مشکوک افراد کے شناختی کارڈز بھی چیک کئے۔

بلال احمد کا کہنا تھا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری رہیں گے، حساس مقامات پر ناکے لگا کر مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے