اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 546400 دس گرام : 468500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 500863 دس گرام : 429455
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9519 دس گرام : 8170
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار منیب بٹ نے بیٹیوں کو برکت قرار دے دیا

26 Feb 2026
26 Feb 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں جب بھی بیٹی کی پیدائش ہوئی، اللہ تعالیٰ نے گھر میں خوشحالی اور برکتوں میں اضافہ کر دیا۔

منیب بٹ ایک پروگرام میں شریک تھے جہاں انہوں نے گفتگو میں اپنی فیملی لائف اور بیٹیوں سے متعلق جذباتی خیالات کا اظہار کیا۔منیب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمن خان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین جوڑوں میں شمار ہوتے ہیں۔ دونوں آج تین بیٹیوں کے والدین ہیں۔ اس جوڑی نے ہمیشہ اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ خاندان کو بھی اولین ترجیح دی اور ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ نبھایا۔

 

 

حال ہی میں ان کے ہاں تیسری بیٹی کی آمد ہوئی، جس کے بعد ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے منیب بٹ نے اپنی خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی تینوں بیٹیوں کی عمروں میں تقریباً ڈھائی سال کا وقفہ ہے۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ شوبز سے وابستہ کئی جوڑے بچوں کے درمیان طویل وقفہ رکھنے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، تاہم ان کے ہاں ایسا کوئی خاص پلان نہیں تھا اور سب کچھ فطری انداز میں ہوتا چلا گیا۔

اداکار نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ بہت سے لوگ مالی استحکام اور بہتر منصوبہ بندی کے لیے بچوں میں زیادہ وقفہ رکھتے ہیں، اور وہ اس سوچ کو سمجھتے بھی ہیں۔ تاہم ان کے مطابق زندگی کے معاملات ہمیشہ منصوبوں کے مطابق نہیں بلکہ قدرتی انداز میں آگے بڑھتے ہیں۔

منیب بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے ہی احساس تھا کہ ان کی تیسری اولاد بھی بیٹی ہوگی۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ جب بھی ان کے گھر بیٹی آئی، زندگی میں خوشیاں اور برکتیں بڑھتی گئیں، اسی یقین کے ساتھ انہوں نے اپنی اہلیہ کو بھی پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اس بار بھی بیٹی ہی ہوگی کیونکہ گھر میں رحمتوں کا سلسلہ جاری ہے

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے