اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 546400 دس گرام : 468500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 500863 دس گرام : 429455
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9519 دس گرام : 8170
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرا اقتصادی جائزہ، سٹیٹ بینک حکام کی وفد کو بریفنگ

26 Feb 2026
26 Feb 2026

(لاہور نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان تیسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات دوسرے روز بھی جاری ہیں، آئی ایم ایف ٹیم دوسرے روز بھی کراچی میں سٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات کر رہی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق وفد کے ساتھ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے لیے شیئر کردہ ڈیٹا پر بات چیت ہو رہی ہے، آئی ایم ایف وفد کا جمعہ تک اہم اجلاس شیڈول ہے، آئی ایم ایف وفد کو سٹیٹ بینک حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

آئی ایم ایف وفد کی آج اور کل دو مزید اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، آئی ایم ایف کا وفد آج دوپہر اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کے عہدیداران سے ملے گا جبکہ کل پاکستان بزنس کونسل کے عہدیداران سے ملاقات کرے گا۔

آئی ایم ایف وفد کی ہفتے کو اسلام آباد روانگی متوقع ہے، آئی ایم ایف کا وفد توسیع فنڈ سہولت پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کے لیے پاکستان آیا ہے، پیر سے آئی ایم ایف کے وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔

اسی طرح آئی ایم ایف کا وفد مارچ کے پہلے ہفتے میں خیبر پختونخوا حکومت سے مذاکرات کرے گا، آئی ایم ایف اور خیبرپختونخوا حکام کے مابین مذاکرات تکنیکی سطح کے ہوں گے۔

ذرائع سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ایکسٹرنل فنانسنگ پلان پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، عارضی رول اوور ہونے پر حکومت دوبارہ بھی بات چیت کر رہی ہے۔

پاکستانی حکام کے آئی ایم ایف کے وفد سے زرمبادلہ ذخائر، مانیٹری پالیسی، ایکسچینج ریٹ، اینٹی ٹیرر فنانسنگ پر مذاکرات ہوئے ہیں، وفد سے اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات، بینکنگ ریگولیشنز سمیت اہم امور پر بھی تکنیکی مذاکرات ہوئے ہیں۔

گورنر سٹیٹ بینک سمیت سینیئر مینجمنٹ نے وفد کو بریفنگ دی، آئی ایم ایف وفد آج اور کل دو دنوں تک مزید کراچی میں مرکزی بینک حکام کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے