26 Feb 2026
(ویب ڈیسک) شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج برقرار ہے اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں چاول کی فی کلو قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 350 روپے فی کلو فروخت ہونے والے چاول 360 روپے جبکہ 390 روپے والے چاول 400 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔
اسی طرح پریمیئم کوالٹی پیکنگ والے چاول 580 سے بڑھ کر 620 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے چاول کی قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی مہنگائی نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کر دیا ہے۔
