(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے جہاں برائلر کے نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کمی کے بعد نئی قیمت 453 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ صافی گوشت 520 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
زندہ برائلر کے نرخ میں بھی 5 روپے کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ ریٹ 285 روپے فی کلو مقرر ہے، ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 299 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں 313 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے، انڈے 236 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 6 ہزار 960 روپے مقرر کی گئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں معمولی کمی خوش آئند ہے تاہم اشیائے خورونوش کی مجموعی قیمتوں میں استحکام کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔
