اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.68 قیمت فروخت : 40.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 329.40 قیمت فروخت : 329.99
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.64 قیمت فروخت : 378.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.40 قیمت فروخت : 198.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.48
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.72 قیمت فروخت : 916.35
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 538200 دس گرام : 461400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 493346 دس گرام : 422947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9142 دس گرام : 7846
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 34خوارج جہنم واصل

25 Feb 2026
25 Feb 2026

(لاہور نیوز) خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں34 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی اور حسن خیل کے مقابل پاکستان-افغانستان سرحد پر خوارج کے ایک گروہ کی دراندازی کی کوشش کی اطلاع ملی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اِس کوشش کو بروقت آپریشنز کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا، مؤثر اور پیشہ ورانہ کارروائیوں کے نتیجے میں13 شرپسند مارے گئے۔

دوسری جانب ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع لکی مروت اور بنوں میں کیا گیا جس میں13  خوارج کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ بلوچستان کے ضلع  ژوب کے علاقے سمبازہ میں 8  دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک شرپسندوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے مزید خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ ’عزم استحکام‘ مہم کے تحت انسداد دہشتگردی  پوری رفتار سے جاری رکھی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے