25 Feb 2026
(لاہور نیوز) لاہور میں 133 سرکاری سکولوں کی عمارتیں خطرناک قرار دینے کے بعد کلاسز معطل کر دی گئیں۔
سی اینڈ ڈبلیو کے سروے کے بعد عمارتیں کارڈن آف کی گئیں، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق 133 عمارتیں خالی کروا لی گئیں جبکہ جزوی اور مکمل طور پر خستہ حال عمارتوں میں تدریسی عمل روک دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق خطرناک بلاکس سیل کر دیئے گئے جبکہ طلبہ کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق لاہور کے 144 سکولوں میں نئے ٹوائلٹ بلاکس کی تعمیر جاری ہے جبکہ 34 سکولوں میں باؤنڈری والز بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔
تعمیراتی کام والے حصوں کو مکمل طور پر کارڈن آف کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جہاں تعمیرات جاری ہیں وہاں ٹیچر کو فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے، طلبہ کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
