اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.54 قیمت فروخت : 40.61
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.45 قیمت فروخت : 279.95
  • یورو قیمت خرید: 329.05 قیمت فروخت : 329.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.92 قیمت فروخت : 377.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.45 قیمت فروخت : 197.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.90 قیمت فروخت : 204.27
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.49 قیمت فروخت : 74.62
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.48 قیمت فروخت : 917.12
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 544900 دس گرام : 467200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 499488 دس گرام : 428264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9071 دس گرام : 7785
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ماہ صیام میں سکیورٹی ہائی الرٹ،لاکھوں روپے کی منشیات پکڑی گئی

24 Feb 2026
24 Feb 2026

(لاہور نیوز) رمضان المبارک کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور میں ہائی الرٹ جاری ہے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ناکہ جات پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ناکہ سگیاں پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران منشیات سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ موبائل اسکواڈ نے مشکوک گاڑی کی تلاشی کے دوران 1278 گرام سے زائد چرس اور 70 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد کی۔ ملزم کی شناخت امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو صوابی سے لاہور منشیات سپلائی کر رہا تھا۔

برآمد شدہ چرس اور نقدی سمیت ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے چوکی سگیاں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی موبائلز اختر نواز نے ناکہ انچارج اور جوانوں کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی۔

حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ ماہِ صیام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے