اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.54 قیمت فروخت : 40.61
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.45 قیمت فروخت : 279.95
  • یورو قیمت خرید: 329.05 قیمت فروخت : 329.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.92 قیمت فروخت : 377.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.45 قیمت فروخت : 197.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.90 قیمت فروخت : 204.27
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.49 قیمت فروخت : 74.62
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.48 قیمت فروخت : 917.12
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 544900 دس گرام : 467200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 499488 دس گرام : 428264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9071 دس گرام : 7785
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکومتی اقدامات مؤثر ثابت ،لاہور کے فضائی معیار میں بہتری

24 Feb 2026
24 Feb 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں کم ہوا کے باوجود فضائی معیار میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے، جسے حکومتی اقدامات کا مثبت نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے، شہر میں سموگ کنٹرول حکمتِ عملی کے باعث ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 240 تک آ گیا ہے اور بتدریج کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ایکشن پلان کے تحت فضائی آلودگی میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے، جن میں جدید ٹیکنالوجی کا کلیدی کردار ہے، اے آئی بیسڈ مانیٹرنگ اور رئیل ٹائم سسٹم کے ذریعے سموگ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، جس سے آلودگی کے ذرائع کی فوری نشاندہی اور بروقت کارروائی ممکن ہو رہی ہے۔

بھٹوں، فیکٹریوں اور گاڑیوں کے اخراج کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، جبکہ خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے۔ ملٹی ڈیپارٹمنٹل کوآرڈینیشن کے تحت انسدادِ سموگ مہم میں تیزی آئی ہے اور تمام متعلقہ ادارے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق جدید مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے پہلی بار ٹیکنالوجی بیسڈ انسدادِ سموگ اقدامات مؤثر انداز میں نافذ کیے گئے ہیں، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، دن کے اوقات میں اے کیو آئی میں مزید بہتری کی توقع ہے اور ماحولیاتی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔

حکومت اور عوام کے مشترکہ اقدامات سے فضائی آلودگی پر قابو پانے میں پیشرفت ہو رہی ہے، تاہم بزرگوں، بچوں اور مریض افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے