اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.54 قیمت فروخت : 40.61
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.45 قیمت فروخت : 279.95
  • یورو قیمت خرید: 329.05 قیمت فروخت : 329.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.92 قیمت فروخت : 377.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.45 قیمت فروخت : 197.80
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.90 قیمت فروخت : 204.27
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.49 قیمت فروخت : 74.62
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.08 قیمت فروخت : 76.22
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.48 قیمت فروخت : 917.12
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 544900 دس گرام : 467200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 499488 دس گرام : 428264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9071 دس گرام : 7785
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ دو ماہ کیلئے نیا روسٹر جاری

24 Feb 2026
24 Feb 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے ججز نے آئندہ دو ماہ کیلئے نیا روسٹر جاری کردیا۔

ججز کا نیا روسٹر چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا تاہم نئے ججز روسٹر کا اطلاق دو مارچ سے دو مئی تک ہوگا۔

پرنسپل سیٹ پر کیسز کی سماعت کے لیے 9 ڈویژن بنچ سماعت کرینگے جبکہ 27 ججز بطور سنگل بنچ سماعت کرینگے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس جاوید اقبال وینس پر مشتمل 2 رکنی بنچ ٹیکس، کمرشل نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا جبکہ جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر پر مشتمل 2 رکنی بنچ نیب، انسداد دہشت گردی اور فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس چوہدری اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سول اپیلوں پر، جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ قتل اور منشیات کی اپیلوں پر سماعت کرے گا، جسٹس فاروق حیدر کی بھی سربراہی دو رکنی نارکوٹکس نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

مزید برآں، جسٹس حسن نواز مخدوم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ ٹیکس ریفرنسز پر سماعت کرے گا جبکہ جسٹس ملک اویس خالد کی سربراہی میں دورکنی بینچ ٹیکس کے کیسز کی سماعت کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے