23 Feb 2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 232 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں 10 سالہ بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، 291 زخمی ہوئے، 124 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، 167 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔
