اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.57 قیمت فروخت : 40.64
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.40 قیمت فروخت : 279.90
  • یورو قیمت خرید: 330.30 قیمت فروخت : 330.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.68 قیمت فروخت : 378.36
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.52 قیمت فروخت : 197.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.41 قیمت فروخت : 204.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.50 قیمت فروخت : 74.63
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.03 قیمت فروخت : 916.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533700 دس گرام : 457600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489221 دس گرام : 419464
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8835 دس گرام : 7582
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اونر شپ ایکٹ کے تحت کمیٹیوں کے تمام فیصلے کالعدم، درخواستیں ٹریبونل کو منتقل

23 Feb 2026
23 Feb 2026

(لاہورنیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ قانون کے تحت قبضوں سے متعلق کارروائیوں کے خلاف دائر 1500 سے زائد درخواستوں پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے ڈی آر سی کمیٹیوں کے تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیے اور تمام درخواستیں مزید کارروائی کے لیے متعلقہ ٹریبونل کو بھجوا دیں۔

 

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے کیس کی سماعت کی، فل بینچ میں جسٹس جواد ظفر اور جسٹس عبہر گل خان بھی شامل تھے۔

سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے عدالت میں پنجاب پراپرٹی اونر شپ سے متعلق نیا ترمیمی آرڈیننس پیش کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ زیر التوا درخواستوں کے دوران قانون میں اہم ترامیم کی گئی ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق نئے آرڈیننس کے تحت ڈی آر سی کمیٹیوں سے جوڈیشل اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں، شکایت درج کرانے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، اختیارات ایگزیکٹو سے واپس لے کر ٹریبونل کو منتقل کر دیے گئے ہیں، ریٹائرڈ ججز کی بجائے حاضر سروس ایڈیشنل سیشن ججز کو ٹریبونل میں تعینات کیا جائے گا، ٹریبونل 30 روز کے اندر درخواست پر فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ اگر کوئی معاملہ پہلے سے کسی عدالت میں زیر سماعت ہو تو شکایت کنندہ ٹریبونل میں منتقلی کی درخواست دے سکے گا، جس پر متعلقہ عدالت ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی کہ کیس ٹریبونل کو منتقل کیا جائے یا نہیں۔

مزید برآں ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف آئینی عدالت، سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ سے رجوع کیا جا سکے گا۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ قانون میں واضح تبدیلیاں آ چکی ہیں اور قانون کے غیر آئینی ہونے سے متعلق درخواستوں کو بعد میں دیکھا جائے گا۔

عدالت نے اپنے حکم میں ڈی آر سی کمیٹیوں کی تمام کارروائیاں کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام زیر التوا درخواستیں ٹریبونل کو منتقل کرنے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ ٹریبونل نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت تمام درخواستوں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے