اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز-3 :مریم نواز نے قرعہ اندازی کا باقاعدہ آغاز کیا

22 Feb 2026
22 Feb 2026

(لاہور نیوز) سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز-3 کی افتتاحی تقریب، مریم نواز شریف نے قرعہ اندازی کا باقاعدہ آغاز کیا اور کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 25 سال میں جہاں 20 ہزار ٹریکٹر فراہم کیے گئے، وہیں صرف دو سال کے دوران پنجاب کے کاشتکاروں کو 31 ہزار ٹریکٹر فراہم کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔

قرعہ اندازی کے دوران وزیراعلیٰ نے خوش نصیب کاشتکاروں کو خود فون بھی کیا۔ انہوں نے بہاولپور کے کاشتکار حمزہ لیاقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آپ کی سی ایم مریم نواز بول رہی ہوں، قرعہ اندازی میں آپ کا ٹریکٹر نکل آیا، مبارک ہو۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ گرین ٹریکٹر سکیم کے باعث صوبے کا زرعی لینڈ سکیپ تبدیل ہو رہا ہے اور جدید زرعی مشینری کی فراہمی سے پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز رکھی ہے اور آئندہ بھی کسان دوست پالیسیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے