اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں رمضان پیکج کی تقسیم جاری، کے پی حکومت اعلان بھی نہیں کر سکی: عظمیٰ بخاری

21 Feb 2026
21 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے اور ہر مستحق فرد کو میرٹ کی بنیاد پر اس کی دہلیز پر امداد پہنچائی جا رہی ہے جبکہ خیبر پختونخوا حکومت تاحال نہ تو رمضان پیکج کا اعلان کر سکی ہے اور نہ ہی تقسیم کا کوئی مؤثر نظام بنا سکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کی ترجیحات عوامی ریلیف کے بجائے دیگر امور پر مرکوز ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں ابھی تک مستحقین کا ڈیجیٹل ڈیٹا بھی مکمل طور پر جمع نہیں کیا جا سکا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ گزشتہ سال بھی کے پی میں رمضان پیکج ارکان اسمبلی کی فہرستوں کے ذریعے تقسیم کیا گیا۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے صوبہ بھر میں سروے مکمل کیا اور ہر شہری کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے، اسی سروے کی بنیاد پر 42 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں جبکہ مسیحی برادری کے لیے بھی الگ امدادی رقم مختص کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکج ہے،مزید برآں پنجاب میں 74 سہولت بازار فعال ہو چکے ہیں اور "مریم کے دسترخوان" کے تحت ہر تحصیل میں روزانہ دو ہزار روزہ داروں کے لیے افطاری کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے