اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا نئی ہاؤسنگ سکیموں کے لیے بڑا اقدام

20 Feb 2026
20 Feb 2026

(لاہور نیوز) حکومتِ پنجاب نے نئی آباد ہونے والی ہاؤسنگ سکیموں کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے فیروزپور روڈ، کاہنہ، ایل ڈی اے سٹی اور ملحقہ آبادیوں میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کرنے کی منظوری دے دی ۔

منصوبے کے تحت ہڈیارہ ڈرین پر لاہور کا پہلا باقاعدہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تعمیر کیا جائے گا، جو 400 کنال سے زائد رقبے پر محیط ہوگا۔ منصوبے کی مکمل فنڈنگ پنجاب حکومت فراہم کرے گی اور اس سے ہڈیارہ ڈرین میں گندے پانی کے اخراج میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

اس منصوبے کی ابتدائی منظوری 2017-18 میں دی گئی تھی اور اب ایل ڈی اے کے سی ایم پی، شعبہ انجینئرنگ اور نیسپاک مشترکہ طور پر منصوبے کا پلان تیار کریں گے۔ ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی نے بھی منصوبے کی منظوری کی سفارش کر دی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ زیر زمین پانی کے تحفظ میں بھی مدد ملے گی۔

یہ اقدام لاہور میں شہری انفراسٹرکچر کی بہتری اور ماحول دوست اقدامات کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے