اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہمارا فوکس ایک میچ پر نہیں، ورلڈ کپ جیتنے پر ہے: شاداب خان

18 Feb 2026
18 Feb 2026

(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈر شاداب خان کاکہنا ہے کہ بھارت سے شکست پر بہت باتیں ہو رہی ہیں، ہمارا فوکس ایک میچ پر نہیں، ورلڈکپ جیتنے پر ہے۔

 

کولمبو میں نمیبیا کے خلاف 102 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد آل راؤنڈر شاداب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےآج کے میچ کو آسان نہیں لیا تھا، ایک میچ پر بہت باتیں ہو رہی ہیں، ہمیں وہ میچ جیتنا چاہیے تھا، ہمارا فوکس ایک میچ پر نہیں،ورلڈ کپ جیتنے پر ہے۔

انہوں نےکہا کہ سابق کرکٹرز کی اپنی رائے ہے، وہ لیجنڈز رہے ہیں، ورلڈ کپ میں وہ بھی وہ کچھ نہیں کر سکے جو ہم کر چکے ہیں ہم نے ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرایا ہوا ہے۔

شاداب نے کہاکہ ہم پراسیس پر عمل کر رہے ہیں، ہم جو اچھی چیزیں کرتے آرہے ہیں ہمیں انھیں جاری رکھنا ہوگا، ہمیں اسی طرح بیٹنگ کرنا ہوگی۔ صاحبزادہ فرحان اچھی فارم میں ہیں۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ سپر 8 مرحلہ مشکل ہوگا پریشر والے میچز ہوں گے۔کنڈیشنز کے لحاظ سے تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں، ایسا نہیں کہ ہم زیادہ تجربات کر رہے ہیں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آج کل زیادہ آل راؤنڈز ہی ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو با آسانی 102 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے