اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی رینکنگ: صائم ایوب ایک بار پھر سرفہرست آگئے

18 Feb 2026
18 Feb 2026

(لاہورنیوز) ٹی20 کرکٹ کی تازہ عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے نوجوان آل راؤنڈر صائم ایوب ایک بار پھر سرفہرست آگئے ہیں اور دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔

 

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی فہرست کے مطابق صائم ایوب نے عمدہ کارکردگی کی بدولت پہلی پوزیشن حاصل کی، انہوں نے زمبابوے کے کھلاڑی سکندر رضا کو پیچھے چھوڑ کر یہ مقام حاصل کیا۔

حالیہ میچوں میں صائم ایوب کی کارکردگی غیر معمولی رہی، خاص طور پر بھارت کے خلاف اہم مقابلے میں انہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس سے ان کی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی۔

تازہ رینکنگ میں سکندر رضا دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا نمایاں کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس چوتھی اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پانچویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔

کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ بطور آل راؤنڈر صائم ایوب کی یہ کارکردگی قومی ٹیم کے لیے حوصلہ افزا ہے، کیونکہ وہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں مسلسل بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے