اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب ایئرلائن کی پہلی فلائٹ اپریل سے شروع ہو گی

18 Feb 2026
18 Feb 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے کی پہلی باقاعدہ صوبائی ایئرلائن پنجاب ایئرلائن کے آغاز کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اس کی پہلی پرواز آئندہ اپریل سے شروع ہونے کا امکان ہے، ابتدائی مرحلے میں سات طیارے خریدے جا رہے ہیں اور پہلے دو سال تک صرف اندرونِ ملک پروازیں چلائی جائیں گی، جبکہ بعد ازاں بین الاقوامی فلائٹس بھی شروع کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ایئرلائن مکمل طور پر صوبائی ایئرلائن ہو گی اور اسے کمرشل بنیادوں پر چلایا جائے گا، پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ کے سرکاری طیارے کو بھی منافع بخش بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سرکاری سفر کیلئے پنجاب ایئرلائن کے طیارے استعمال کریں گی اور ان کیلئے الگ خصوصی جہاز نہیں خریدا جائے گا، نئے حاصل کئے جانے والے طیارے مسافروں اور وزیراعلیٰ دونوں کے استعمال میں آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق جب وزیراعلیٰ کسی طیارے کو سرکاری سفر کیلئے استعمال کریں گی تو اس کا باقاعدہ کرایہ ادا کیا جائے گا، موجودہ سرکاری ہیلی کاپٹر کو بھی پنجاب ایئرلائن کا حصہ بنانے کی تجویز ہے۔

حکومت نے قومی خزانے پر اضافی بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے اور موجودہ و نئے طیاروں کو مکمل طور پر کمرشل بنیادوں پر منافع کے حصول کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے