اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور بورڈ کا ای شیٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

18 Feb 2026
18 Feb 2026

(ویب ڈیسک) لاہور بورڈ نے امتحانی نظام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نویں اور دسویں جماعت خصوصاً کمپیوٹر سائنس کے امتحانات کیلئے ای شیٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی۔

نئے نظام کے تحت امیدواروں کی جوابی کاپیاں سکین کرکے آن لائن چیک کی جائیں گی، ایگزمینرز گھر بیٹھے کمپیوٹر کے ذریعے پیپر مارک کر سکیں گے، جس سے وقت کی بچت اور شفافیت میں اضافہ ہو گا۔

ذرائع کے مطابق ہر ایگزمینر صرف ایک سوال چیک کرنے کا مجاز ہو گا، اگر پرچے میں پانچ سوالات ہوں  گے تو پانچ مختلف ایگزمینرز ہر سوال الگ الگ چیک کریں گے، اس طریقہ کار سے مارکنگ میں جانبداری اور غلطیوں کے امکانات کم ہوں گے۔

ای شیٹ پر طلبہ کو دیئے گئے سوال نمبر کے مطابق ہی جواب تحریر کرنا ہو گا تاکہ سکیننگ اور آن لائن مارکنگ میں آسانی رہے۔

سیکرٹری لاہور بورڈ کے مطابق ای شیٹ سسٹم متعارف کرانے سے مارکنگ کا معیار بہتر ہو گا اور نتائج میں شفافیت آئے گی، آن لائن ریکارڈ محفوظ ہونے کے باعث ری چیکنگ سے متعلق شکایات میں بھی کمی متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے