اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

وزیر تعلیم کا مختلف سکولوں کا اچانک دورہ، بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ

18 Feb 2026
18 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے مختلف سرکاری سکولوں کا اچانک دورہ کیا جہاں آئی ٹی ٹیچر نہ ہونے کی شکایت سامنے آئی۔

اس پر انہوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت جاری کی کہ آئی ٹی ٹیچر کی دستیابی کو فوری یقینی بنایا جائے۔

بعد ازاں انہوں  نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مزنگ کا بھی دورہ کیا جہاں واش رومز کی ناقص صفائی پر برہمی کا اظہار کیا، طلبہ کی جانب سے صاف پانی کی عدم دستیابی کی شکایت پر بھی وزیر تعلیم  نے ناراضگی ظاہر کی۔

انہوں نے پرنسپل کو ہدایت دی کہ تین روز کے اندر فلٹریشن پلانٹ کی صفائی مکمل کی جائے اور صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، وزیر تعلیم  نے سی ای او ایجوکیشن کو بھی فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔

دورے کے دوران رانا سکندر حیات نے طلبہ کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی اور اپنی ذاتی جیب سے سپورٹس کٹ فراہم کی، وزیر تعلیم  نے سکولوں میں جاری تعمیراتی اور توسیعی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو معیار اور رفتار بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے