18 Feb 2026
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست پر آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو طلب کر لیا۔
اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔
