اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عدم اعتماد لانا اور کامیاب کرانا جانتا ہوں،عوامی خدمت پر توجہ دیں: زرداری کا پارٹی قیادت کو پیغام

18 Feb 2026
18 Feb 2026

(محمد حسن رضا) صدر آصف علی زرداری نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، جس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، جماعتی حکمتِ عملی اور تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے دوٹوک انداز میں کہا کہ عدم اعتماد صرف میں لا سکتا ہوں اور اسے کامیاب کروانا بھی جانتا ہوں۔ انہوں نے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وزارتوں اور اختیارات کے بجائے عوامی خدمت کی سیاست کو ترجیح دی جائے کیونکہ پیپلز پارٹی کا اصل مفاد پاکستان کا مفاد ہے۔

ملاقات میں پنجاب میں جماعت کی کمزور تنظیمی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔ زرداری نے اعتراف کیا کہ گروہ بندی اور کوتاہیاں جماعت کی کمزوری کا سبب بنی ہیں، جنہیں ختم کر کے تنظیم کو مضبوط بنانا ہوگا۔ انہوں نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس کارکنوں کے لیے ہر وقت کھلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ نواب شاہ سے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب ہوتے رہے ہیں اور تمام رہنماؤں کو عوام سے رابطہ مضبوط بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ عوام کے بغیر سیاست کی کوئی اہمیت نہیں، عوام کے بغیر آپ کسی کام کے نہیں، عوام سے تعلق جوڑے رکھنا ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ میں نے جیل میں کبھی ہڑتال کی کال نہ دی تھی، مجھے بہت سوں نے بہت کچھ کہا، مگر صبر اور تحمل سے کام لیا۔ صدر زرداری نے تاریخی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کو ایٹمی طاقت نہ بناتے تو آج ملک کی صورتحال مختلف ہوتی۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ہزاروں نہروں کو پختہ کیا جا چکا ہے اور نجی و سرکاری شراکت کے تحت متعدد پل تعمیر کیے گئے ہیں۔

ملاقات میں جماعت کو فعال اور منظم بنانے کے لیے آئندہ لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے