اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں امدادی رقم بڑھانے کا اعلان

18 Feb 2026
18 Feb 2026

(ویب ڈیسک) رمضان المبارک کی آمد سے قبل مستحق خاندانوں کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے مالی امداد میں اضافے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں روبینہ خالد نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر کفالت پروگرام کے تحت سہ ماہی وظیفہ 13 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کر دیا گیا ہے۔

انہوں  نے بتایا کہ اضافی رقم کی ادائیگی ماہِ رمضان میں کی جائے گی تاکہ مستحق گھرانے مہنگائی کے دباؤ کے باوجود اپنی بنیادی ضروریات بہتر طریقے سے پوری کر سکیں۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی کے مطابق صرف کفالت پروگرام ہی نہیں بلکہ بینظیر ایجوکیشن وظائف میں بھی 500 روپے اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کا مقصد بچوں کی تعلیم جاری رکھنے میں والدین کی معاونت کرنا ہے۔

اسی طرح بینظیر نشوونما پروگرام کے تحت بھی 500 روپے اضافہ کیا گیا، جو حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کو غذائی اشیاء اور مالی امداد فراہم کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا عزم ہے کہ کمزور اور نادار طبقات کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے، خصوصاً ایسے وقت میں جب مہنگائی عام آدمی کیلئے چیلنج بنی ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے