اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہین اور بابر نے بہت میچ جتوائے، ایک میچ اچھا نہیں ہوا تو یہ کھیل کا حصہ ہے: عثمان طارق

18 Feb 2026
18 Feb 2026

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سپنر عثمان طارق نے کہا ہےکہ بابر اعظم اور شاہین آفریدی نے بہت میچز بھی جتوائے ہیں اور ایک میچ میں اگر اچھا نہیں ہوا تو یہ کھیل کا حصہ ہے۔

کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان طارق نے کہا کہ مشکل تب ہوتی ہے جب غلطیوں پر کام نہ کریں، ہم نے غلطیوں پر کام کیا ہے دوبارہ غلطیاں نہیں کریں گے تو مشکل نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میچ کے بعد میٹنگ میں وہی بات ہوتی ہے کہ ہم سے کیا غلطیاں ہوئی ہیں اور میں نے محسوس نہیں کیا کہ ٹیم دباؤ میں ہے، پریشر ہونا نارمل چیز ہے اب پریشر تو ہے نہیں، پریشر پر قابو پانا ہی کام ہوتا ہے اور اس پر کام کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف متاثر کن کارکردگی نہ دکھانے والے بابراعظم اور شاہین آفریدی کے بارے میں عثمان طارق نے کہا کہ انہوں نے بہت میچز بھی جتوائے ہیں، ایک میچ میں اگر اچھا نہیں ہوا تو یہ کھیل کا حصہ ہے اور ویسے بھی ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، آگے آپ دیکھیں گے کہ ہم اچھا کھیلیں گے، پاک بھارت میچ کو پوری قوم دیکھ رہی ہوتی ہے، اپنی بھرپور کوشش کی اور آئندہ اس سے بھی بہتر کرنے کی کوشش ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میری وجہ سے کوئی ٹیم دباؤ میں آتی ہے تو اس سے اعتماد ملتا ہے، کوئی خاص تیاری کرتا ہے تو اس وجہ سے میں مزید اچھا کرنے کے لیے متحرک ہوتا ہوں۔

قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ فائنل کھیلنا اور جیتنا ہمارا اولین مقصد ہے، ہمارا مقصد جیت ہے، ہم یہ نہیں دیکھ رہے ہیں حریف ٹیم کون ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پلئینگ الیون پر میرا اختیار نہیں ہوتا، کپتان، کوچ اور سلیکٹرز کوئی فیصلہ کرتے ہیں انہیں بیک کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں عثمان طارق نے کہا کہ کرکٹ میں دوبارہ واپس آیا اس کی وجہ ایم ایس دھونی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے