اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.60 قیمت فروخت : 280.10
  • یورو قیمت خرید: 331.71 قیمت فروخت : 332.31
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.63 قیمت فروخت : 381.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.15 قیمت فروخت : 198.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.33 قیمت فروخت : 205.70
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.55 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 518600 دس گرام : 444600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 475380 دس گرام : 407547
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7980 دس گرام : 6849
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

’’اپنی زمین اپنا گھر‘‘ پروگرام میں درخواست دینے والوں کیلئے بڑی خبر

13 Feb 2026
13 Feb 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے "اپنی زمین، اپنا گھر” پروگرام کے تحت 19 اضلاع میں 2 ہزار مفت پلاٹس کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی مکمل کر لی۔

صوبائی وزیر بلال یاسین نے بٹن دبا کر قرعہ اندازی کا آغاز کیا، جس کے بعد جہلم، قصور اور دیگر 17 اضلاع کے خوش نصیبوں کو ان کے پلاٹ نمبر، سائز اور بلاک کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔

پہلے مرحلے میں جہلم (730 پلاٹس)، قصور (388 پلاٹس)، فیصل آباد، لودھراں اور اوکاڑہ سمیت 19 اضلاع کے مستحقین شامل ہیں۔ قرعہ اندازی میں ریڑھی بان، دکاندار، مکینک اور دیہاڑی دار افراد کے نام نکلے ہیں، جنہیں اب اپنی زمین کا مالک بنا دیا گیا ہے۔ 

بلال یاسین نے کہا کہ آئندہ چند روز میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود خوش نصیب افراد کو باقاعدہ الاٹمنٹ لیٹرز فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ صرف پلاٹ ہی نہیں، بلکہ حکومت پنجاب ان خاندانوں کو گھر کی تعمیر میں بھی مدد فراہم کرے گی اور پلاٹ حاصل کرنے والے افراد "اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت گھر بنانے کے لیے بلاسود قرض حاصل کر سکیں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ قرض کی واپسی انتہائی آسان ماہانہ اقساط میں ہوگی، تاکہ کم آمدنی والے طبقے پر بوجھ نہ پڑے، ہم کھوکھلے نعروں کے بجائے عملی طور پر غریب عوام کو ان کی اپنی چھت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پلاٹس مکمل طور پر مفت ہیں اور کوئی پوشیدہ فیس وصول نہیں کی جا رہی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے