اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.52 قیمت فروخت : 40.59
  • یورو قیمت خرید: 331.85 قیمت فروخت : 332.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 381.12 قیمت فروخت : 381.80
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.41 قیمت فروخت : 199.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.99 قیمت فروخت : 206.36
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.54 قیمت فروخت : 74.68
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.11 قیمت فروخت : 76.24
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.56 قیمت فروخت : 918.20
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531800 دس گرام : 456000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487480 دس گرام : 417997
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8777 دس گرام : 7533
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نئی ریگولیشن کا اثر زیادہ آمدنی والے لوگوں پر پڑے گا: اویس لغاری

12 Feb 2026
12 Feb 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیرِ بجلی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ سے ملک کی اشرافیہ فائدہ اٹھا رہی ہے، نئی ریگولیشن کا اثر زیادہ آمدنی والے لوگوں پر پڑے گا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سردار اویس لغاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ریگولیشنز سے متعلق باتیں ہو رہی ہیں، نیٹ میٹرنگ سے متعلق ریگولیٹر  نے 5 بار ریگولیشنز میں تبدیلی کی اور نیٹ میٹرنگ کے 6 سے 7 ہزار صارفین ہیں۔

سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ نئی سولر پالیسی پر تنقید ہو رہی ہے، میں کچھ حقائق آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، اس وقت سولر کی مد میں جو بجلی کی پیداواری صلاحیت 20 سے 22 ہزار میگا واٹ ہے، اس میں 6 سے 7 ہزار سولر نیٹ میٹرنگ پر ہیں، ان 7 ہزار میں سے 22 سو میگاواٹ انڈسٹری نے لگایا ہوا ہے۔

انہوں  نے کہا ہے کہ ریگولیشن کا اثر ان لوگوں پر پڑے گا جنہوں نے سولر میٹر لگائے ہوئے ہیں، سولر ملک کے پوش علاقوں میں لگایا گیا ہے۔

وزیر بجلی کا کہنا تھا کہ نیٹ میٹرنگ سے ملک کی اشرافیہ فائدہ اٹھا رہی ہے اور نئی ریگولیشن کا اثر زیادہ آمدنی والے لوگوں پر پڑے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے