اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.52 قیمت فروخت : 40.59
  • یورو قیمت خرید: 331.85 قیمت فروخت : 332.45
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 381.12 قیمت فروخت : 381.80
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.41 قیمت فروخت : 199.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.99 قیمت فروخت : 206.36
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.83 قیمت فروخت : 1.84
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.54 قیمت فروخت : 74.68
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.11 قیمت فروخت : 76.24
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.56 قیمت فروخت : 918.20
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531800 دس گرام : 456000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487480 دس گرام : 417997
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8777 دس گرام : 7533
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، ہر ضلع تک سہولتیں پہنچائیں گے: مریم نواز

12 Feb 2026
12 Feb 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کا قیام صرف ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک سماجی انقلاب ہے جبکہ آٹسٹک بچوں کے علاج و تعلیم کی سہولتیں صوبے کے ہر ضلع تک لے کر جائیں گے۔

آٹزم سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک سال پہلے یہاں خالی زمین تھی اور آج اللہ کے فضل و کرم سے پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم ہو چکا ہے جسے دیکھ کر دل خوشی سے سرشار ہو گیا۔

انہوں  نے کہا کہ عالمی معیار کے مطابق اس سینٹر میں ایک ہی چھت تلے آٹسٹک بچوں کے علاج، تعلیم اور بحالی کی تمام سہولتیں موجود ہیں اور شاید دنیا بھر میں بھی ایسی جامع سہولت کم ہی میسر ہو۔

مریم نواز شریف نے صوبائی معاون خصوصی ثانیہ عاشق کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں  نے اس منصوبے کو ذاتی دلچسپی سے لیڈ کیا، آٹسٹک بچوں  نے انہیں اپنا سمجھ کر اپنایا، پنجاب بھر میں 20 ہزار سے زائد سپیشل بچوں کا علاج اور سرجری کرکے انہیں نارمل زندگی کی طرف لایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ  نے اپنی ذاتی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی چھوٹی بہن اسماء کا بیٹا ابراہیم آٹسٹک ہے اور ڈھائی سال کی عمر میں اس کی تشخیص ہوئی، وسائل ہونے کے باوجود انہیں بروقت علم نہ ہو سکا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عام والدین کو کن مشکلات کا سامنا ہوتا ہو گا، انہوں  نے آٹسٹک بچوں کے والدین کے صبر اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بعض آٹسٹک بچوں کو گھروں میں محدود رکھا جاتا ہے جبکہ غریب والدین علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے، ریاست کا فرض ہے کہ وہ ایسے والدین کا بوجھ بانٹے کیونکہ 90 فیصد نادار طبقہ اپنے بچوں کا علاج خود نہیں کرا سکتا۔

مریم نواز شریف نے بتایا کہ آٹزم سینٹر میں ساؤنڈ پروف سپیچ تھراپی، میوزک اور آرٹ تھراپی، آکوپیشنل تھراپی، اوپن ایئر جم، ٹیکسچرڈ فلور، سنسری ٹریننگ اور دیگر جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، یہاں مختلف لیول کے آٹزم کے مطابق نصاب بھی تشکیل دیا گیا ہے اور خصوصی اساتذہ کی کپیسٹی بلڈنگ کی جائے گی، والدین کی ٹریننگ کا بھی اہتمام ہو گا تاکہ وہ گھر پر بھی درست انداز میں بچوں کی دیکھ بھال کر سکیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ آٹسٹک بچوں کو اعتماد کے ساتھ زندگی گزارنا سکھایا جائے گا اور انہیں مختلف تھراپیز کے ذریعے حالات کا مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جائے گا، صوبے بھر میں سپیشل بچوں کیلئے 70 خصوصی بسیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ  نے کہا کہ ریاست کی نظر میں امیر اور غریب کے حقوق برابر ہیں اور محروم افراد سے بے خبر ریاست سے زیادہ نااہل کوئی نہیں ہو سکتا، ان کا کام صرف سڑکیں اور عمارتیں بنانا نہیں بلکہ لوگوں کے مسائل حل کرنا بھی ہے۔

انہوں  نے بتایا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے بھی اس منصوبے پر خوشی کا اظہار کیا اور آٹسٹک بچوں کے والدین کو یقین دلایا ہے کہ ریاست مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے