اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.55 قیمت فروخت : 280.05
  • یورو قیمت خرید: 333.01 قیمت فروخت : 333.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.08 قیمت فروخت : 382.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.22 قیمت فروخت : 199.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.79 قیمت فروخت : 207.16
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.26 قیمت فروخت : 917.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 526200 دس گرام : 451100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 482346 دس گرام : 413505
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8424 دس گرام : 7230
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وسیم اکرم پی ایس ایل ٹیم سیالکوٹ سٹالینز کے صدر مقرر

11 Feb 2026
11 Feb 2026

(ویب ڈیسک) وسیم اکرم پی ایس ایل ٹیم سیالکوٹ سٹالینز کے صدر مقرر ہو گئے، ٹیم سیالکوٹ سٹالینز کے آفیشل لوگو کی بھی رونمائی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی ہوٹل میں الفا اوزی سپورٹس کی تقریب میں سابق کپتان محمد وسیم اکرم کو باضابطہ طور پر سیالکوٹ سٹالینز کا صدر نامزد کیا گیا۔

وسیم اکرم  نے تقریب میں آن لائن شرکت کی اور بطور صدر ٹیم کے روشن مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سیالکوٹ سٹالینز کو ایک مضبوط اور کامیاب فرنچائز بنانے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

تقریب کے دوران سیالکوٹ سٹالینز کا آفیشل لوگو بھی پہلی مرتبہ منظرِ عام پر لایا گیا۔

اس موقع پر سیالکوٹ سٹالینز کے ہیڈ کوچ ٹیم پین ، ٹیم کے کو-اونرز حمزہ مجید اور محمد شاہد بھی موجود تھے جنہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیالکوٹ سٹالینز پاکستان سپر لیگ میں جدید فیچرز متعارف کروانے، کرکٹ کے فروغ اور کھیل کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

اس کے علاوہ الفا اوزی سپورٹس کی چیئرپرسن صبیحہ سلطان  نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اعلان کیا کہ ادارہ مستقبل میں خواتین کی کرکٹ کے فروغ اور ترقی کیلئے بھی عملی اقدامات کرے گا تاکہ پاکستان میں خواتین کے کھیل کو مزید مواقع فراہم کئے جا سکیں۔

انہوں  نے سیالکوٹ سٹالینز کے اس اقدام کو لیگ اور پاکستانی کرکٹ کیلئے  ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے