اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.47 قیمت فروخت : 40.55
  • یورو قیمت خرید: 332.92 قیمت فروخت : 333.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.55 قیمت فروخت : 383.24
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.80 قیمت فروخت : 198.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.29 قیمت فروخت : 206.66
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.28
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.37 قیمت فروخت : 917.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531400 دس گرام : 455600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487113 دس گرام : 417630
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8747 دس گرام : 7507
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت کیخلاف بھی میچ نارمل ہو گا ہم اسی طرح کھیلیں گے: صاحبزادہ فرحان

11 Feb 2026
11 Feb 2026

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ اتوار کو بھارت کے خلاف بھی ایک نارمل میچ ہو گا اور ہم اسی طرح کھیلیں گے۔

صاحبزادہ فرحان  نے امریکا کو شکست دینے کے بعد کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچ اچھی تھی، 190 رنز کرنا بڑی بات تھی۔

اوپننگ بلے باز کا کہنا تھا کہ جب رنز کرتے ہیں تو اس سے اعتماد ملتا ہے، پانچ چھ ماہ سے مسلسل اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، بھارت کے خلاف میچ میں دو میچز کی جیت کا اعتماد  لے کر جائیں گے۔

صاحبزادہ فرحان کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں بھی پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف لڑ کر میچ ہاری، اتوار کو یہ ایک نارمل میچ ہو گا اور ہم اسی طرح کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اپنے ابتدائی دونوں میچ جیت چکا ہے جبکہ پاکستان اگلا میچ اتوار کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے