اپ ڈیٹس
  • 323.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.33 قیمت فروخت : 40.40
  • یورو قیمت خرید: 330.81 قیمت فروخت : 331.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.32 قیمت فروخت : 384.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.38 قیمت فروخت : 196.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.96 قیمت فروخت : 205.33
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.68 قیمت فروخت : 917.32
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489400 دس گرام : 419600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448613 دس گرام : 384631
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8230 دس گرام : 7063
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

05 Feb 2026
05 Feb 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بھارتی مظالم کے شکار مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کا دن منایا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں 5 فروری کا دن یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ دن مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے عزم کی تجدید کا دن ہے، کراچی سے خیبر اور گلگت سے گوادر تک پورا پاکستان یک زبان ہو کر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرے گا۔

کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی، جبکہ ملک بھر میں ریلیاں، سیمینارز اور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، جن میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی جانب عالمی برادری کی توجہ بھی مبذول کروائی جائے گی۔

اس کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بھی آج ہوگا جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف خصوصی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ کشمیری عوام کی لازوال جدوجہد آزادی کے دوران جہاں ہزاروں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے، وہیں ایک ہزار سے زائد کشمیری شہری بھارت کی مختلف جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں بھی جھیل رہے ہیں۔

بھارت کشمیری عوام کی کھربوں روپے کی جائیدادیں ضبط کرنے کے علاوہ ان کے کاروباری مراکز اور گھر بھی جلا کر دیکھ چکا مگر غیور کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کیلئے آج بھی سینہ سپر ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کشمیری عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ اس جدوجہد کی راہ میں وہ اکیلے نہیں، پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت ہو یا پوری پاکستانی قوم، ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

دہائیوں سے کشمیر پر بھارتی قبضہ اور ریاستی جبر عالمی برادری سے تقاضا کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہو، یوم یکجہتی کشمیر اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ کشمیری عوام تنہا نہیں، پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے