اپ ڈیٹس
  • 323.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.33 قیمت فروخت : 40.40
  • یورو قیمت خرید: 330.81 قیمت فروخت : 331.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.32 قیمت فروخت : 384.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.38 قیمت فروخت : 196.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.96 قیمت فروخت : 205.33
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.68 قیمت فروخت : 917.32
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489400 دس گرام : 419600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448613 دس گرام : 384631
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8230 دس گرام : 7063
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، انکے پاس سٹریٹ پاور نہیں، عطا تارڑ

04 Feb 2026
04 Feb 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی درخواست پر وزیراعظم نے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ  نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم  نے عمران خان کی صحت پر کوئی مذاق اڑایا اور نہ ہی کوئی منفی بات کی ہے، صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

وزیر اطلاعات نے عمران خان اور حکومت کی بات چیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے نہ کوئی فرنٹ پر اور نہ بیک پر کوئی بات چیت ہو رہی ہے۔

عطا تارڑ  نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس سٹریٹ پاور نہیں رہی، اگر سٹریٹ پاور ہوتی تو کے پی میں بنوں، پشاور میں ان کے ناکام جلسے نہ ہوتے، 8 فروری کو پی ٹی آئی کو بندے اکٹھے کرنے میں مشکل ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے