اپ ڈیٹس
  • 323.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.33 قیمت فروخت : 40.40
  • یورو قیمت خرید: 330.81 قیمت فروخت : 331.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.32 قیمت فروخت : 384.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.38 قیمت فروخت : 196.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.96 قیمت فروخت : 205.33
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.68 قیمت فروخت : 917.32
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489400 دس گرام : 419600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448613 دس گرام : 384631
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8230 دس گرام : 7063
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کسی بھی دہشت گرد اور سہولت کار کو نہیں چھوڑا جائے گا، فیلڈ مارشل

04 Feb 2026
04 Feb 2026

(لاہور نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر  نے دورہ کوئٹہ کے دوران سکیورٹی صورتِ حال پربریفنگ لی، ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سیدعاصم منیر  نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی، انہوں  نے زخمی فوجیوں، ایف سی، پولیس اہلکاروں سےملاقاتیں بھی کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ کسی بھی دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو نہیں چھوڑا جائے گا اور تمام عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ سید عاصم منیر نے کہا کہ تشدد اور دہشت گردی کو کسی بھی جواز یا بہانے کے تحت درست قرار نہیں دیا جا سکتا، تمام عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

آخر میں فیلڈ مارشل نے مادرِ وطن کو غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں سے بچانے میں جوانوں کی بہادری اور ثابت قدمی کی تعریف کی اور تمام زخمیوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے