اپ ڈیٹس
  • 323.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.33 قیمت فروخت : 40.40
  • یورو قیمت خرید: 330.81 قیمت فروخت : 331.40
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.32 قیمت فروخت : 384.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.38 قیمت فروخت : 196.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.96 قیمت فروخت : 205.33
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.68 قیمت فروخت : 917.32
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489400 دس گرام : 419600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448613 دس گرام : 384631
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8230 دس گرام : 7063
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سفاری پارک میں بسنت فیسٹ 2026 کا شاندار انعقاد

04 Feb 2026
04 Feb 2026

(لاہور نیوز) بسنت کی آمد کے ساتھ ہی لاہور سفاری پارک رنگوں اور خوشیوں میں نہا گیا جہاں بسنت فیسٹ 2026 کے تحت شہریوں کیلئے تین روزہ فیملی فیسٹیول کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

فیسٹیول میں نہ صرف میوزک اور تفریح بلکہ خاندانوں اور بچوں کیلئے سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق فیسٹیول کے دوران ملک کے نامور گلوکار اور فنکار لائیو پرفارمنس دیں گے، 6 فروری کو حارث اور قرت العین بلوچ، 7 فروری کو بایان اور سحر گل خان جبکہ 8 فروری کو عارف لوہار، ابرار الحق اور این ایس چوہان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

انتظامیہ  نے بتایا کہ ایونٹ میں مین سٹیج پرفارمنس کے ساتھ ساتھ پتلی تماشا (پپٹ تھیٹر)، منی سرکس، لیزر شو، ایل ای ڈی پتنگوں کی نمائش، فوڈ سٹالز، گیم سٹالز، ڈانسنگ فاؤنٹین اور دیگر کئی تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں، جو فیسٹیول کو یادگار بنائیں گی۔

انتظامیہ کے مطابق فیسٹیول کیلئے آن لائن ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ ضوابط پر عمل کرتے ہوئے اس رنگا رنگ بسنت فیسٹ سے بھرپور لطف اٹھائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے