اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بسنت: دہلی گیٹ کی چھتوں کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے

04 Feb 2026
04 Feb 2026

(ویب ڈیسک) بسنت کے تہوار کے موقع پر دہلی گیٹ اور اندرونِ شہر کی چھتیں لوگوں کے جشن منانے کی جگہ بن گئی ہیں۔

شہر کی معروف تاریخی عمارات کی چھتیں بسنت کے استقبال کیلئے سجائی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے چھتوں کے کرایے بھی غیر معمولی حد تک بڑھ گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دو سے تین مرلے کی چھت کا کرایہ اب تین لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ پانچ مرلے کی چھت کے کرایے 5 سے 7 لاکھ روپے تک مقرر کئے گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی سال بعد بسنت کا تہوار واپس آیا ہے اس لئے وہ اسے بھرپور انداز میں منانا چاہتے ہیں اور بسنت کو کسی صورت ضائع نہیں کریں گے۔

بسنت کے دن شہری اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ چھتوں پر جمع ہو کر پتنگ بازی، موسیقی اور روایتی کھانوں کے ساتھ جشن منائیں گے، اس دوران بسنت کے رنگ دوبارہ شہر کی فضاؤں میں چھا جائیں گے اور لاہور کے شہری اس تہوار کو بھرپور انداز میں منانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے