03 Feb 2026
(لاہور نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے 33 ملازمین نے اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرمنٹ اختیار کر لی۔
اس موقع پر کمپنی کی جانب سے 245ویں پنشن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جنوری میں ریٹائر ہونے والے 33 ملازمین میں پنشن پیپرز اور واجبات کے چیک تقسیم کئے گئے۔
تقریب میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے خصوصی شرکت کی اور ریٹائرڈ ملازمین کو ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
سی ای او لیسکو نے کہا کہ ریٹائرمنٹ خدمات کا اختتام نہیں بلکہ عزت اور تعلق کے نئے مرحلے کا آغاز ہے، لیسکو کے اعلٰی افسران کی موجودگی میں ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کو شاندار انداز میں سراہا گیا۔
انجینئر محمد رمضان بٹ نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین نے اپنی زندگی کا قیمتی حصہ کمپنی کیلئے وقف کیا اور ادارہ ان کا شکر گزار ہے۔
