اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اے سی سی ویمنز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2026 کیلئے پاکستان ‘اے’ سکواڈ کا اعلان

01 Feb 2026
01 Feb 2026

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اے سی سی ویمنز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2026 کے لیے پاکستان ویمنز ‘اے’ ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹورنامنٹ 13 سے 22 فروری تک تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں کھیلا جائے گا اور یہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر مشتمل ہوگا، جس میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، متحدہ عرب امارات اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا ہے، جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا، ملائیشیا اور میزبان تھائی لینڈ شامل ہیں۔ ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ سیمی فائنلز 20 فروری جبکہ فائنل 22 فروری کو کھیلا جائے گا۔

آف سپن آل راؤنڈر اُمِ ہانی کو پاکستان ویمنز ‘اے’ ٹیم کی کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سینئر کھلاڑیوں میں وحیدہ اختر اور شوال ذوالفقار شامل ہیں، جبکہ انڈر 19 ٹیم کی کپتان ایمان نصیر اور بلے باز کومل خان کو بھی سکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں یسرا عامر انجام دیں گی۔

پاکستان کے سپن اٹیک میں انوشہ ناصر، مومنہ ریاست، اُمِ ہانی اور نورین یعقوب شامل ہیں، جبکہ فاسٹ بولنگ اٹیک کی قیادت وحیدہ اختر کریں گی۔ دیگر فاسٹ بولرز میں لبنیٰ بہرام، نیہا شرمین ندیم اور سیدہ معصومہ جعفری شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ سے قبل 30 ممکنہ کھلاڑیوں کا ایک ہفتے پر مشتمل کیمپ کراچی میں منعقد ہوا، جس کے بعد حتمی 15 رکنی سکواڈ کا انتخاب کیا گیا۔ پاکستان ویمنز ‘اے’ ٹیم 10 فروری کو تھائی لینڈ روانہ ہوگی جبکہ پری ٹورنامنٹ کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری رہے گا۔

پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 13 فروری کو نیپال کے خلاف کھیلے گی، 15 فروری کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا، جبکہ 17 فروری کو پاکستان اور یو اے ای آمنے سامنے ہوں گے۔

ٹیم مینجمنٹ میں محمد مسرور (ہیڈ کوچ)، شعیب خان، نعیم طیب، جویریہ رؤف اور دیگر سپورٹ سٹاف شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے