اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

صرف لاہورمیں بسنت منانے کیخلاف درخواست پرسماعت، صوبائی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب

30 Jan 2026
30 Jan 2026

لاہور:(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ میں پورے صوبے کی بجائے صرف لاہور میں بسنت منانے کے خلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے سپیشل سیکرٹری ہوم کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے شہری اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومتی سرپرستی میں بسنت منانے کیلئے قانون بنایا گیا،حکومتی مشینری صرف لاہور میں بسنت منانے کیلئے اقدامات پر لگی ہے، وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ صوبہ کے دوسرے شہروں میں بسنت منانے کیلئے اقدامات نہیں کیے گئے، آئین کے تحت تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں،عوام کا پیسہ صرف ایک شہر میں بسنت فیسٹیول منانے کیلئے خرچ کیا جا رہا ہے، لہٰذا حکومت کو بلا تفریق بسنت فیسٹیول کیلئے اقدامات کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے دائر درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے صوبائی حکومت سمیت دیگر فریقین سے  جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے سپیشل سیکرٹری ہوم کو ریکارڈ سمیت تین فروری کو جواب طلب کر لیا۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اویس خالد نے پی ٹی آئی ایم پی اے شیخ امتیاز کی درخواست پر سماعت کی۔ دورن سماعت درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ  نک دا کوکا گانے میں فحاشی کا کوئی عنصر موجود نہیں ، حکومت نے سیاسی شخصیات کی تصویر والی پتنگ اڑانے پر پابندی عائد کی، حکومت نے فحش گانوں کی فہرست میں نک دا کوکا کو بلاجواز شامل کیا، لہٰذا عدالت حکومت کے ان اقدامات کو کالعدم قرار دے۔

جسٹس ملک اویس خالد نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار یہ گانا گنگناتا ہے؟ اظہر صدیق نے بتایا کی درخواست گزار کا تو پتہ نہیں، یہ گانا میں بھی گاؤں گا۔ عدالت نے کہا کہ آپ کی آواز تو ویسے بھی بہت سریلی ہے، پابندی تو فحش گانوں پر لگائی گئی،  وکیل نے بتایاکہ نک دا کوکا گانے میں فحاشی کا کوئی عنصر موجود نہیں،عالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے دو فروری کو جواب طلب کر کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے