اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.70 قیمت فروخت : 40.77
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 335.30 قیمت فروخت : 335.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 386.95 قیمت فروخت : 387.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.01 قیمت فروخت : 198.37
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.88 قیمت فروخت : 207.25
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.58 قیمت فروخت : 74.71
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.68 قیمت فروخت : 76.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.95 قیمت فروخت : 919.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 555000 دس گرام : 475800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 508746 دس گرام : 436147
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 12000 دس گرام : 10299
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 9 ملزمان گرفتار

30 Jan 2026
30 Jan 2026

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 کارروائیوں کے دوران 3 خواتین سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 17.39 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں، تعلیمی اداروں کے اطراف کی گئی کارروائیوں میں جموں روڈ سیالکوٹ کے قریب ایک ملزم سے 2.2 کلوگرام چرس جبکہ ہتار روڈ ہری پور میں یونیورسٹی کے قریب ایک ملزم سے 400 گرام چرس برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان  نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

دیگر کارروائیوں میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر جانے والے ایک مسافر کے بیگ سے 1.080 کلوگرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں نیوزی لینڈ جانے والے ایک پارسل سے کپڑوں میں چھپائی گئی 880 گرام آئس برآمد کی گئی۔

اسی طرح چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں واقع ایک کوریئر آفس میں امریکہ سے آنے والے پارسل سے 30 گرام ویڈ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا، فتح چوک حیدرآباد کے قریب کارروائی کے دوران 2 خواتین اور ایک مرد سے 6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

راولپنڈی میں بس ٹرمینل کے قریب ایک ملزم سے 3.6 کلوگرام چرس جبکہ موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک خاتون ملزمہ کے بیگ سے 3.2 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے