اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت پنجاب ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے کتنا قرض لے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

23 Jan 2026
23 Jan 2026

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب کی جانب سے رواں سال ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے قرض کے حصول بارے تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

پنجاب حکومت ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے رواں سال 415 ملین ڈالر کا قرض لے گی، فنڈنگ نرم شرائط اور شرح سود پر کی جائے گی۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک پنجاب حکومت کو 5 ملین ڈالر کی گرانٹ بھی دے گا، موجودہ شرح مبادلہ کے مطابق رقم 116 ارب روپے سے زائد ہو گی۔

ہِل ٹورنٹس مینجمنٹ کے لیے 200 ملین ڈالر کا قرض لیا جائے گا، سیلابی خطرات کم کرنے کا ہدف بھی اس پروگرام میں شامل ہو گا۔

زرعی زمینوں کے تحفظ اور پانی کے بہاؤ کو منظم بنانے کے لیے بھی قرض لیا جائے گا، منصوبے کے لیے 215 ملین ڈالر، میونسپل سروسز کی بہتری پر فوکس کیا جائے گا۔

شہری ماحول کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانے کا پلان بھی شامل ہے، سیلابی نظم و نسق، ماحولیات اور شہری سہولیات کی مد میں قرض استعمال ہو گا۔

منصوبہ 2026 کے پائپ لائن کا حصہ، عملی اقدامات جلد شروع کیے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے