23 Jan 2026
(ویب ڈیسک) پاکستان بار کونسل نے لاء کالجز کے الحاق پر پابندی عائد کر دی ۔
رولز میں ترمیم کے بعد نئے لاء کالجز کے الحاق پر تین سال کیلئے پابندی عائد کردی گئی ۔ پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ کسی یونیورسٹی کا 15 جنوری 2026 کے بعد کسی لاء کالج سے الحاق نہیں ہوگا۔
15جنوری سے قبل جمع کرائی گئی درخواستوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ نئے رولز کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

