اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عالمی چیمپئن محمد آصف نے نیشنل سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

21 Jan 2026
21 Jan 2026

(لاہورنیوز) 3مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے پنجاب کے رانا عرفان کو 3-6 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

 
 

عالمی چیمپئن محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناتجربے کار رانا عرفان کو تین کے مقابلے میں چھ فریمز سے شکست دیکر نیشنل بینک گولڈن جوبلی قومی اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی نیشنل بینک کے صدر رحمت علی حسنی نے فاتح محمد آصف کو ساڑھے تین لاکھ اور خوبصورت ٹرافی جبکہ سب سے بڑے بریک (141) پر رانا عرفان کو 20,000 اور رنرز اپ کیلئے ٹرافی اور دو لاکھ روپے دیے۔

اس موقع پر عبدالقادر میمن صدر پی بی ایس اے، عالمگیر اے شیخ، نوید کپاڈیہ، شیر محمد ایس وی پی ونگ ہیڈ (سپورٹس ونگ) این بی پی، فیصل نثار چاچڑ، ایم فرحان رفیق اور دیگر بھی موجود تھے۔

این بی پی سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے پنجاب کے رانا عرفان کو 3-6 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 112 اور 141 کے شاندار سنچری بریک بھی رانا عرفان کے کام نہ آسکے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے