اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بشریٰ بی بی سے ملاقات، بیٹی کو لاہورہائیکورٹ پنڈی بنچ سے رجوع کی ہدایت

21 Jan 2026
21 Jan 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی سے انکی بیٹی کی ملاقات کرانے کے لیے اعتراضی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹانے کا فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس فاروق حیدر نے مبشرہ مانیکا کی درخواست نمٹانے کا فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت آفس اعتراض کو بحال رکھتے ہوئے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیتی ہے ۔

عدالت درخواست گزار کو لاہور ہائیکورٹ کے پنڈی بنچ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتی ہے، اڈیالہ جیل پنڈی میں ہے جو پنڈی بنچ کے دائرہ اختیار میں ہے، درخواست لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر سنی نہیں جا سکتی ہے ۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ آفس نے درخواست کے قابل سماعت نہ ہونے پراعتراض لگا دیا تھا،درخواست میں میں آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بغیر تحریری وجہ ملاقات سے روک دیا ہے، خونی رشتہ ہونے اور منگل ملاقات کا مقررہ دن ہونے کے باوجود اجازت نہیں دی گئی، جیل حکام کے اقدامات بدنیتی اور اختیارات کا غلط استعمال کے مترادف ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ والدہ سے فوری ملاقات کیلئے حکم دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے