اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منی لانڈرنگ کیس: پرویزالہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور

20 Jan 2026
20 Jan 2026

لاہور: (محمداشفاق) لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے پرویزالہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت کے ڈیوٹی جج نوید احمد نے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کی دوران پرویز الہٰی کے وکیل عامر سعید راں نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الہٰی کی طبعیت ناساز ہے، ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے، عدالت پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔ عدالت نے پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ عدالت نے پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر وکلاء سے دلائل طلب کررکھے ہیں۔ایف آئی اے لاہور نے مقدمے کا چالان جمع کروا رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے