19 Jan 2026
(لاہور نیوز) لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11کو بھی دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، دھند ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، دھند کے موسم دن کے وقت سفر کو ترجیح دیں، بہترین اور محفوظ سفری وقت صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہے۔
