اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مجاہد سکواڈ کی ناکہ شیرا کوٹ پر کارروائی، پتنگوں کی سپلائی ناکام

19 Jan 2026
19 Jan 2026

(لاہور نیوز) مجاہد سکواڈ نے ناکہ شیرا کوٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے لاہور پتنگوں کی سپلائی ناکام بنا دی۔

کارروائی کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے پتنگیں منتقل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی مبشر اعوان کی خصوصی ہدایات پر بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ کی سخت چیکنگ کیلئے ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں، اسی دوران ناکہ شیرا کوٹ پر موجود اہلکاروں  نے پبلک ٹرانسپورٹ کے لگیج باکس کو چیک کیا، جہاں پتنگیں LCD کے کارٹنوں میں چھپا کر رکھی گئی تھیں۔

تلاشی کے دوران 150 سے زائد پتنگیں اور ڈور کی 4 چرخیاں برآمد کر لی گئی، گرفتار ملزم پشاور سے لاہور پتنگیں سپلائی کرنے کیلئے آ رہا تھا۔

ملزم کے انکشاف پر پتنگوں کی سپلائی منگوانے والے ایک اور شہری کو بھی گرفتار کر لیا گیا، دونوں گرفتار ملزمان سفیان اور ثنا اللہ کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی موبائلز اختر نواز  نے کہا ہے کہ بسنت کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے اور پتنگ بازی و پتنگوں کی سپلائی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے