اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیک جونیئر اسکواش ٹورنامنٹ: مہوش علی حریف کھلاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی

18 Jan 2026
18 Jan 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اسکواش کھلاڑی مہوش علی چیک جونیئر اوپن 2026 کے سیمی فائنل میں حریف کھلاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گئیں۔

اطلاعات کے مطابق پیراگ میں ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے جونیئر گولڈ سرکٹ میں پاکستان کی علی سسٹرز میں سب سے بڑی مہوش علی گرلز انڈر 17 ایونٹ کے سیمی فائنل میں مقابلے کے دوران شدید زخمی ہو گئیں۔

 

 

 

 

 میچ میں 1-2 کی سبقت پانے والی مہوش علی چوتھے گیم میں اپنی حریف سے ٹکرا گئیں، تکلیف کی شدت کے باعث مہوش علی بہت دیر تک کورٹ میں بے سدھ پڑی رہیں، بعد ازاں مہوش علی کو ضروری طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال پہنچایا گیا۔

مہوش علی کے والد اور کوچ عارف علی کے مطابق قومی ویمن جونیئر کھلاڑی کی حالت اب تسلی بخش ہے لیکن قوم ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرے۔

 مہوش علی نے پولینڈ کی ہانا روبیل کو 0-3 شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی، دوسری جانب پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز میں منجھلی بہن سحرش علی  گرلز انڈر15 ایونٹ کے سیمی فائنل میں سیڈ 2  چیک کھلاڑی جوہا ناری ہاکوا سے مات کھا گئیں، اب وہ برانز میڈل کے لیے جستجو کریں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے