اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محسن نقوی کا پی ایس ایل کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کا مشورہ

18 Jan 2026
18 Jan 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل کے گورننگ کونسل اجلاس میں کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کی بھرپور وکالت کردی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل گورننگ کونسل اجلاس میں چیئرمین نے ٹیم مالکان کو کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں ٹیموں کی مارکیٹ ویلیو بڑھنے کے بعد اب کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھی اضافہ ہو۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں محسن نقوی نے ٹیموں کی طرح کھلاڑیوں کی بھی آکشن کی تجویز دی اور کہا کہ پی ایس ایل 11 کے ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کی آکشن کرا لیں اور اپنی مرضی سے پلیئرز اٹھا لیں جس سے کھلاڑیوں کا فائدہ ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے دو نئی ٹیموں کو کھلاڑی چننے کے لیے یکساں مواقع دینے پر زور دیا ہے، ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں پرانی ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں کی ری ٹینشن پر بحث کا امکان ہے۔

گزشتہ روز محسن نقوی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 8 فرنچائز، پی سی بی اور پی ایس ایل حکام نے شرکت کی جس میں پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے مالکان کو خوش آمدید کہا گیا اور نئی ٹیموں کی کامیاب نیلامی پر محسن نقوی اور پی ایس ایل ٹیمز کو مبارکباد دی گئی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے