اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.22 قیمت فروخت : 40.30
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.75 قیمت فروخت : 280.25
  • یورو قیمت خرید: 332.23 قیمت فروخت : 332.82
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.65 قیمت فروخت : 383.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.39 قیمت فروخت : 193.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.71 قیمت فروخت : 204.07
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.74
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.32
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.21 قیمت فروخت : 918.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 533900 دس گرام : 457700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 489405 دس گرام : 419555
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11992 دس گرام : 10292
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابر اور رضوان کو ماڈرن کرکٹ میں اپنی اہلیت پر سوچنا چاہیے: رانا نوید کی بی بی ایل واقعے پرلب کشائی

18 Jan 2026
18 Jan 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان کے سابق کرکٹر رانا نوید الحسن نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں اپنے تجربات کی روشنی میں بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ کے درمیان پیش آنے والے واقعے پر کھل کر بات کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں رانا نوید الحسن نے کہا کہ بگ بیش لیگ نے مجھے سکھایا ہے کہ آسٹریلوی بڑے صاف گو کرکٹرزہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی بی ایل کا ایک لمبے عرصے تک حصہ رہنے پر میں نے دیکھا کہ بڑی لیگز کیسے کام کرتی ہیں، پاکستان میں ٹیم کلچر کی طرح وہاں کھلاڑیوں کو بڑے ناموں کا کوئی خوف نہیں ہوتا۔

رانا نوید کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی صرف صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ جب آپ کھیلتے ہیں تو آپ کو امپیکٹ کے لحاظ سے جانچا جاتا ہے، اسٹیو اسمتھ نے جو عمل کیا وہ یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ آپ کو کہاں دیکھتے ہیں، بابراعظم اور محمد رضوان کو ماڈرن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی اہلیت کے بارے میں دوبارہ سوچنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سڈنی سکسرز کے سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ میں اسٹیو اسمتھ نے بابر کی شاٹ پر رن لینے سے انکار کردیا تھا۔

 

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے